Headlines
Loading...
وزیراعلیٰ پنجاب چوھدری پرویز الٰہی: لاہور کو جلد ہی 300 ہائبرڈ بسیں دینے کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب چوھدری پرویز الٰہی: لاہور کو جلد ہی 300 ہائبرڈ بسیں دینے کا اعلان

Lahore 300 buses


نئی بس سروس کے آغاز کے پہلے مرحلے کے حصے کے طور پر لاہور کو جلد ہی 300 ہائبرڈ بسیں ملیں گی۔

 

اس کے ساتھ ھی وزیراعلیٰ پنجاب چوھدری پرویز الٰہی نے 200 نئے سٹی بس اسٹاپوں کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی (PMA) نجی آپریٹرز کے ذریعے شہر میں 513 ہائبرڈ بسیں چلائے گی۔

 

وزیراعلیٰ پنجاب نے نئی بسوں میں خواتین، خصوصی ضروریات اور معذور افراد کے لیے مخصوص سیکشن کا حکم دیا۔ یہ نشستیں داخلی اور خارجی دروازوں کے قریب رکھنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے لاہور میں خواتین کے تعلیمی اداروں کے اوقات کے مطابق روٹس اور اوقات کار کے ساتھ اضافی بس اسٹاپ کا بھی حکم دیا۔ الٰہی نے ڈیرہ گجراں میں پی ایم اے کے دفاتر کے قیام کی منظوری دیتے ہوئے بڈنگ پالیسی بنانے کا حکم دیا۔

 

0 Comments: