Headlines
Loading...
ٹویوٹا کاروں کی پیداوار عارضی طور پر بند کردی گئی

ٹویوٹا کاروں کی پیداوار عارضی طور پر بند کردی گئی

toyota cars


ٹویوٹا گاڑیاں بنانے والی کمپنی انڈس موٹرز کمپنی (آئی ایم سی) نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) سے درآمدی منظوریوں میں تاخیر کا حوالہ دیتے ہوئے 20 سے 30 دسمبر تک ملک میں اپنا پروڈکشن پلانٹ عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے جنرل منیجر کو لکھے گئے خط میں، آئی ایم سی انتظامیہ نے کہا کہ مرکزی بینک نے آٹو سیکٹر کے لیے سی کے ڈی کٹس اور گاڑیوں کے پارٹس کی درآمد کے لیے پیشگی منظوری حاصل کرنے کے لیے ایک نیا طریقہ کار متعارف کرایا ہے۔ 

"کمپنی اور دکانداروں کے لیے منظوریوں میں مذکورہ تاخیر نے کمپنی کے خام مال اور پارٹس کے لیے کنسائنمنٹس کی درآمد اور کلیئرنس میں رکاوٹیں پیدا کر دی ہیں۔


اس سے قبل، میڈیا رپورٹ کے مطابق 20 مئی کے بعد آٹو اسمبلرز کو اسٹیٹ بینک کی جانب سے عائد پابندیوں کی وجہ سے غیر پیداواری دنوں میں کام کرنا پڑا جس کے ذریعے بینک نے سی کے ڈی سمیت چند اشیا کی درآمد کے لیے اسٹیٹ بینک سے پیشگی منظوری کا طریقہ کار متعارف کرایا۔


اسمبلرز کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ غیر ملکی سپلائرز کو ادائیگیوں میں تاخیر کا سبب بن رہا ہے اس طرح مقامی صنعت کے لیے بہت بڑا کاروباری خطرہ پیدا ہو رہا ہے۔


"ان پابندیوں کی وجہ سے اب تک تقریباً 25 ملین ڈالر کی غیر ملکی ادائیگیوں میں تاخیر ہوئی ہے جس کے نتیجے میں پاکستانی مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کا اعتماد ختم ہو گیا ہے، اور اسٹیٹ بینک کی جانب سے منظوریوں میں مزید تاخیر کے نتیجے میں خزانے کو $80 ملین کا نقصان ہو سکتا ھے۔"


0 Comments: